تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیکریٹری کالجز سندھ کا سخت ایکشن، سامان کی عدم فراہمی اور قبضوں پر رپورٹ طلب

سیکریٹری کالجز سندھ کا سخت ایکشن، سامان کی عدم فراہمی اور قبضوں پر رپورٹ طلب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے پروکیورمنٹ اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں بعض کالجوں کو سامان کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ورک آرڈرز، آڈٹ ریکارڈ اور خریداری کے عمل کی مکمل جانچ کرکے آئندہ ہفتے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ندیم میمن نے کالجوں کی زمینوں پر قبضوں اور تجاوزات کے خلاف بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے محکمہ کی تمام جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں متعلقہ حکام سے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کالجوں سے غیر ضروری بینرز ہٹانے، شفافیت و میرٹ کو یقینی بنانے اور بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کی پاکستان کے خلاف 52 رنز سے کامیابی، پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پانچ میچوں پر مشتمل ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے