Home / اہم خبریں / داؤد اسپورٹس نے پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

داؤد اسپورٹس نے پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ٹو کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داؤد اسپورٹس نے یونائیٹیڈ اسپورٹس کو 121 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میں داؤد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 360 رنز بنائے، جس میں کپتان نوید خان، صائم رئیس اور شیراز علی کی شاندار سنچریاں نمایاں رہیں۔ جواب میں یونائیٹیڈ اسپورٹس کی ٹیم 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز تک محدود رہی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی تھے، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکیں۔ انہوں نے داؤد اسپورٹس کو مسلسل تیسری بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے یونائیٹیڈ اسپورٹس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ٹو کے صدر جمیل احمد نے کہا کہ زون ٹو نے ہمیشہ کراچی کرکٹ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے کلب کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں تقریبِ تقسیمِ انعامات میں پروفیسر اعجاز فاروقی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مطیع الرحمٰن بہترین بیٹسمین، غضنفر خان نیازی بہترین باؤلر، علی شاہ بہترین وکٹ کیپر، صائم رئیس پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جبکہ شیراز علی اور نوید خان مشترکہ طور پر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رنر اپ ٹرافی یونائیٹیڈ اسپورٹس کے کپتان حسن جعفری جبکہ ونر ٹرافی داؤد اسپورٹس کے کپتان نوید خان نے وصول کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے