Home / اسلام آباد / وزیراعظم اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت اور سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات، قومی صحت پروگراموں اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کو وزارتِ صحت کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے وزارت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض کے خاتمے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

FIFA and AFC stress on revision of PFF constitution

Lahore, (Sports Reporter) Officials from FIFA and AFC stressed that the Pakistan Football Federation needs …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے