کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز 2020 کا کل سےآغاز، کے ایچ اے ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کا افتتاح سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپئین آصف باجوہ کرینگے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 22 فروری تا 25 فروری منعقد ہونے والی ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز 2020 کا افتتاحی میچ اولمپئین منظور جونیئر الیون اور اولمپئین سمیع اللہ الیون کے مابین 4:30 بجے سہ پہر کھیلا جائیگا، اولمپئین حنیف خان، ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر منعقد ہونے والی اس سیریز کا افتتاح سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ کرینگے، کے ایچ اے کے زیراہتمام سہ فریقی اس ہاکی سیریز میں اولمپئین منظور جونیئر الیون، اولمپئین سمیع اللہ الیون اور اولمپئین حنیف خان الیون ٹائیٹل کے اعزاز کے لئے مدمقابل ہونگیں۔ اس سیریز کا ڈائریکٹر سید عظمت پاشا کو متعین کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال اور عبدالعظیم خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سیریز ہونگے، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین آرگنائزنگ سیکرٹری، گلفراز خان اور ڈاکٹر ایس اے ماجد اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے، ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز 2020 کے اختتام پر سیریز کھیلنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کے ایچ اے ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جوکہ فروری کے آخری ہفتہ میں دس روزہ دورہ پر پنجاب روانہ ہوگی۔
![]()