کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے جیک آباد میں 87 ہزار37 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دادو اور اب جیک آباد کی گندم غائب کردی گئی وزیر اعلی سندھ محکمہ خوراک کے وزراء کو فوری وزارت سے برطرف کریں سائیں سرکار بتائے کہ گندم کی بوریاں کون سے چوہے غائب کر رہے ہیں 30 کروڑ سے زائد کی گندم سندھ حکومت کی ناک کے نیچے سے غائب ہوگئی اور پوچھنے والا کوئی نہیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے خود سندھ حکومت کے اپنے لوگ ہیں سندھ میں گندم کی چوری اور زخیرہ اندوزی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے سندھ حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران پر وفاقی حکومت کے لیے سازش کی سندھ حکومت کے وزراء آٹے کے مصنوعی بحران پر ہمیشہ عوام کو گمراہ کرتے رہے وزیراعلی سندھ عوام کو بتائیں کہ جیکب آباد کے گودام سے گندم کیسے غائب ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن و دیگر گندم کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، جیکب آباد کے گودام سے گندم غائب کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔
![]()