ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انڈس ہائی وے ملتان روڈ پر ون ویلنگ سے منع کرنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار کی سینہ زوری دو افراد کو تشدد سے زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق پکہ ملانہ کے رہائشی عمر فاروق ولد حبیب اللہ قوم کھوکھر موٹرسائیکل پر اپنے بھائی عبدالرﺅف کے ساتھ جارہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے ملتان روڈ بستی چڑوہا عمر فاروق مسجد کے قریب پیچھے موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کے دوران بے قابو ہوکر ان کے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا تاہم دونوں بال بال بچ گئے، ون ویلنگ سے منع کرنے اور موٹرسائیکل احتیاط سے چلانے کا کہنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار آپے سے باہر ہوگیا اور لاتوں مکوں اور گنے کاٹنے والے آہنی ٹوکے سے ان پر حملہ آور ہوکر دونوں کو زخمی کردیا، نوجوان موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
![]()