کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی فٹبال ٹیم ان دنوں ملائیشیا کے دورہ پر ہے۔ یہ پاکستان کا دورہ فرینڈلی ہے۔ جس میں ہاکستان نے دومیچ کھیلنے ہیں بدھ کو پاکستان نے پرئیمیر لیگ کی مضبوط کلب یو کے ایم سے میچ کھیلا۔ جوکہ دو دو گول سے برابر رہا۔ دونوں مرتبہ پاکستان نے برتری حاصل کی۔ کھیل کے پانچویں منٹ میں کلیم اللہ نے پنالٹی سٹروک پر جبکہ متبادل کھلاڑی محمد افضل نے کھیل کے 55 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی۔ تاہم دونوں مرتبہ کلب نے گول برابر کر دیا۔ پاکستان دوسرا میچ کل کھیلے گا۔
![]()