کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے حلقے پی ایس 97 کورنگی کراسنگ مین ندی روڑ پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے اس حوالے سے رکن سندھ اسمبلی نے دو روز قبل عوامی شکایات پر رات دیر سڑک کا جائیزہ لیا جس پر راجہ اظہر کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت سڑک کی مرمت کے حوالے سے ایمانداری و دیانتداری کا مظاہرہ نہیں کررہی، روڈ کارپیٹنگ میں جاری دو نمبری اور غیر معیاری و ناقص مٹیریل کے استعمال کررہی ہے اس حوالے سے رکن سندھ اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اسی حوالے سے گزشتہ شب راجہ اظہر نے سڑک پر جاری کارپیٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا ہمارے مطالبے کا سندھ حکومت کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا ہمارے تحفظات ظاہر کرنے پر آج سڑک پر جاری کارپیٹنگ کا کام تسلی بخش سرانجام دیا جارہا ہے ہماری شکایت پر انجینئر طارق اور وزیر اعلیٰ سندھ کے کورڈینیٹر شہزاد میمن نے فوری ایکشن لیا ہم انجینئر طارق اور کورڈینٹر شہزاد میمن کے مشکور ہیں پیپلز پارٹی کے فوری اقدام کو ہم سہراہتے ہیں رکن سندھ اسمبلی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین و جماعت کسی دوسری سیاسی جماعت کی دشمن نہیں ہے مگر حق اور انصاف کے لیے آواز بلند کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ہمیں قوم نے منتخب کیا ہے اداروں میں اگر کرپشن نظر آئیگی عوامی خدمت کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
![]()