تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پڑھے لکھے نوجوان ریاست کے امین ہیں تعلیم ہی ہمارے ملک اور آئندہ نسلوں کی ضامن ہے طالبعلموں کوجدید سائنسی طریقوں سے تعلیم دینے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

پڑھے لکھے نوجوان ریاست کے امین ہیں تعلیم ہی ہمارے ملک اور آئندہ نسلوں کی ضامن ہے طالبعلموں کوجدید سائنسی طریقوں سے تعلیم دینے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ریاست کے امین ہیں تعلیم ہی ہمارے ملک اور آئندہ نسلوں کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت میر شیر محمد خان تالپور پبلک اسکول میرپورخاص میں طالب علموں کی تعلیم کا معیار بہت بہتر ہے مزید بہتری کیلئے طالب علموں کوجدید سائنسی طریقوں سے تعلیم دینے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اسکول میرپورخاص کی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد اداروں کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں انہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حرفوں سے یاد رکھا جاتا ہے دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ضروری ہے بہتر تعلیم کیلئے جدید دور کے تقاضو ں کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پبلک اسکول میں انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم دینے کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر کمشنر نے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے جلد اپنی سفارشات پیش کی جائیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے پبلک اسکول کی بہتری اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا کمشنر نے مسائل حل کرانے کا یقین دلایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری اینڈ ہائرسیکنڈری دیدارحسین جلبانی، پرنسپل پبلک اسکول ابراہیم کمہار، ڈاکٹر میر محمد علی تالپور، میر مظہر تالپور، میر شہزاد تالپور، عمر بگھیو اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے