تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب میں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

کراچی پریس کلب میں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی سیکرٹری صحت زاہد علی عباسی نے کہا ہے کہ گھروں میں رہنے والے بچوں کی ویکسی نیشن تھوڑا مشکل ہے، گھروں میں رہنے والے اکثر بچے ڈر جاتے ہیں لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے، ہمارا ہدف ایک کروڑ بچے ہیں اور اس مہم کو کامیاب بناکر ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری سے بچانا ہے، اب تک سندھ میں 40 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن کروائی جاچکی ہے لیکن اب تک کوئی ایک بچہ بھی اس مہم کے دوران سیریس طور پر متاثر نہیں ہوا، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے خلاف سندھ بھر میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران آٹو لاک یا دوبارہ استعمال نہ ہونے والی سرنجز کے ذریعے بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ہفتے کو کراچی پریس کلب میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے منعقد ویکسی نیشن کیمپ میں سیکرٹری صحت سندھ زاہدعلی عباسی کے علاوہ سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا، صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، ای پی آئی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر سہیل بن سعید، ڈاکٹر ایاز سومرو، سنیل راجہ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی، زاہد علی عباسی نے مزید کہا کہ سرنجز کے استعمال سے بچے ایک دوسرے سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے ویکسی نیشن کیمپ میں بڑی تعداد میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ریبیز ویکسین کے تیرہ ہزار سے زائد وائلز پورے سندھ کے ہسپتالوں میں موجود ہیں، صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ مہم 18 نومبرسے شروع ہوئی جوکہ 30 نومبرتک جاری رہے گی، ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا نے کہا کہ تقریباً چالیس سے پچاس ہزار بچے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے متاثر ہوچکے ہیں، ای پی آئی سندھ کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کو لگانے کا مقصد ٹائیفائڈ سے بچاؤ ہے اور جو بچہ اینٹی بائیوٹک لے رہا ہے کورس مکمل ہونے کے بعد بھی یہ ویکسین لگوا سکتا ہے، ویکسی نیشن کیمپ کے موقع پر صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، ہیلتھ کمیٹی کے وقار بھٹی، حامد الرحمن اعوان سمیت دیگر اراکین پریس کلب کی جانب سے صوبائی سیکرٹری اور دیگر مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے