تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہریوں نے تسلیم کیا ہے کہ محرم کے دوران بلدیہ عظمی نے بہتر کام کیا انشاءاللہ عید میلادالنبی کے انتظامات بھی اچھے ہوں گے۔ مئیر کراچی وسیم اختر

شہریوں نے تسلیم کیا ہے کہ محرم کے دوران بلدیہ عظمی نے بہتر کام کیا انشاءاللہ عید میلادالنبی کے انتظامات بھی اچھے ہوں گے۔ مئیر کراچی وسیم اختر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عید میلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تمام لازمی انتظامات کئے جائیں گے۔ علماء کی تجاویز و آراء کی روشنی میں ضلعی بلدیات اور لازمی محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں عید میلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میٹرو پولیٹن کمیشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ پولیس اور بلدیاتی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ علامہ فرقان حیدری، علامہ علی کرار نقوی، مطلوب قادری، مولانا حماد اختر، مولانا فروزالدین رحمانی، غلام محبوب عطاری، محمد آصف قادری، سید فرحان شاہ نعیمی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ مئیر کراچی نے کہا کہ محرم اور ربع الاول کے دوران اضافی کام کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ ہر سال ہوتا ہے لہذا اس سال بھی حسب سابق کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علماء کا کام نہیں یہ میرا کام ہے۔ شہریوں نے تسلیم کیا ہے کہ محرم کے دوران بلدیہ عظمی نے بہتر کام کیا انشاءاللہ عید میلادالنبی کے انتظامات بھی اچھے ہوں گے۔ چاہئے وہ اسٹریٹ لائٹ کے حوالے سے ہو یا سڑکوں کی استرکاری کے حوالے سے ہو اور دیگر مسائل ہوں جو بلدیہ عظمی کراچی سے متعلقہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لنڈا بازار کے نالے کی صفائی کا کام آج بھی جاری ہے اور وہاں سڑک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مئیر کراچی نے کہا کہ اس شہر کی آبادی بہت زیادہ ہے پورے پاکستان کے ہر علاقے کے افراد یہاں رہتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے بغیر اس شہر کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں مخیر حضرات تعاون کریں وہ رقم نہ دیں بلکہ سامان کی شکل میں تعاون کریں۔ لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اشتراک عمل سے بڑے بڑے مسائل بھی حل کر سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے