تازہ ترین
Home / پاکستان / 9 نومبر کو سرکاری سطح پر یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے

9 نومبر کو سرکاری سطح پر یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جونا گڑھ ہاؤس میں یوم سقوط جونا گڑھ کے حوالے سے نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ علی مرتضی خانجی کی سر پرستی میں جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی مرکزی کابینہ و ورکنگ کمیٹی اور ہاؤس سیکرٹریٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں طے پایا کہ 9 نومبر 1947 کو ریاست جونا گڑھ پر بھارتی جارحانہ قبضہ کے خلاف 9 نومبر 2024 بروز ہفتہ کو جونا گڑھ ہاؤس میں سقوط جونا گڑھ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں گورنر سندھ و صوبہ کی ممتاز معززشخصیات،میڈیا نمائندوں اور جونا گڑھ سے وابستہ جماعتوں کے عہدیداران و عمائدین کو مدعو کیا جائیگا۔ اجلاس میں تقریب کے اہتمام پر بھر پور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی مرکزی سیکرٹری جنرل قاضی مصطفی نے کہا کہ 9 نومبر یوم سقوط جونا گڑھ سرکاری سطح پر منایا جانا چاہیے اے ڈی سی عقیل خان لودھی اور بزرگ دانشور و گجراتی صحافی بشیر منشی صاحب نے یوم سقوط جونا گڑھ لی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر مرکزی عہدیداران یوسف شیخ ، ایاز منشی، سعید کھوکھر، عامر الامین عرب، وسیم، حفیظ بلوچ ، ورکنگ کمیٹی ممبران فائز تھیم، عدنان یا فائی، راشد عرب اور صمد نے بھی انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے