سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ میں انوکھی شادی اور انوکھے تحائف، لڑکی کے والدین کا انوکھا جہیز، دولہے اور اُسکی فیملی کو دو عمرہ ٹکٹ، 7 لاکھ روپے نقدی سلامی، 6 موٹر سائیکلیں، خرگوش، اونٹ، گائے، بھینسیں، بھیڑیں اور بچھڑوں سمیت متعدد جانوروں کے جوڑے دیئے گئے۔ بکریاں، دو بطخیں، دو مرغیاں اور انکی رکھوالی کیلئے کتوں کا جوڑا بھی ساتھ دیا گیا، باراتیوں کو مختلف قسم کی سلامیاں اور تحفے، 350 بریاتیوں کوایک ایک جائے نماز، قرآن پاک اور ایک ایک سوٹ بھی ساتھ دیا گیا، بارات ستراہ کے نواحی علاقہ مرہانے سے آئی تھی، انوکھا جہیز ملنے پر دولہا محمد سلیم خوشی سے نہال۔
![]()