تازہ ترین
Home / پاکستان / 46ویں آل پاکستان ہائیرایجوکیشن کمیشن انٹرویورسٹی بیڈمنٹن(خواتین) چیمپئن شِپ 2023-2024 کا آغاز ہوگیا

46ویں آل پاکستان ہائیرایجوکیشن کمیشن انٹرویورسٹی بیڈمنٹن(خواتین) چیمپئن شِپ 2023-2024 کا آغاز ہوگیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اعلیٰ تعلیمی کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) کی سرپرستی میں، اقراء یونیورسٹی، کراچی پہلی سے تیسری فروری 2024 تک ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 46 ویں آل پاکستان ایچ ای سی انٹرویورسٹی بیڈمنٹن (خواتین) چیمپئن شِپ 2023-2024 کا انعقاد۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسٰی – ڈاکٹر عیسٰی لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے سی ای او نے اظہار خیال کرتے ہوِِئے کہا کہ ایچ ای سی کی خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن کو فروغ دینے کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات ملک میں انتہائی اہم ہیں اور یہ مقابلہ جات خواتین کی شخصیت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیمپیئن شپ نہ صرف خواتین کی حوصلہ افزائی ہے اس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے مہمانِ گرامی، ڈائریکٹر/ انچارج اسپورٹس ڈویژن، ایچ ای سی، جاوید علی میمن کی کوششوں کو سراہا اور طلباء کوکھیلوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ اپنے استقبالیہ پیغام میں جاوید علی میمن نے بتایا کہ مختصرعرصے میں یونیورسٹی اسپورٹس کو بحال کرنے کے لیےکئی سنگِ میل طے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوانوں کو صحیح مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نوجوانوں کو صحت مند اور پیداواری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور وقت کا انتظام کو فروغ دیا جائے ڈائریکٹر اسپورٹس اقراء یونیورسٹی، ڈاکٹر سید شیراز الحسن موہانی نے چیمپئن شِپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس تقریب میں پاکستان بھر کی 25 جامعات کے 120 کھلاڑی اورآفیشلز نے شرکت کی، جن میں مہمانِ گرامی نجیحہ علوی، پاکستانی کرکٹر، محمد علی راجپوت، سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور ایم خالد رحمانی، صدر کراچی ٹینس ایسوسی ایشن شامل تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے