تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چوبیسویں گلیڈی ایٹرز انٹراسکول اسکریبل چیمپئین شپ میں اختتام پذیر دوسو اسکول اور کالجز کے بارہ۔سو سے زائد طلبہ نے حصہ لیا

چوبیسویں گلیڈی ایٹرز انٹراسکول اسکریبل چیمپئین شپ میں اختتام پذیر دوسو اسکول اور کالجز کے بارہ۔سو سے زائد طلبہ نے حصہ لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لفظوں کے کھیل اسکریبل کا میلہ کراچی میں ختم ہوگیا۔ 24ویں گلیڈی ایٹرز انٹراسکول اسکریبل چیمپئین شپ میں دوسواسکول اور کالجز کے بارہ۔سو سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ دو روزہ ایونٹ میں دس ایج کٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ پہلے روز آٹھ سو اور دوسرے روز ساڑھے چار سو پلئیرز ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔ ہیپی ہوم اسکول نے سب سے زیادہ چھ ٹآئٹل اپنے نام کئے۔ بی وی ایس پارسی اسکول نے دو، جبکہ آغاخان ہائی اسکول نے ایک ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اوپن کٹیگری کا ٹائٹل ہانا ارین کے نام رہا۔ بی وی ایس پارسی اسکول کے اسکریبل آزر ولسن اور پی ایس کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے انعامات تقسیم کئے انٹر اسکول اسکریبل چیمپئین شپ طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسکریبل ایونٹ ہے۔ چیمپئین شپ کے ٹاپ 200 پلئیرز کو ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ اور ورلڈ یوتھ چیمپئین شپ کے لئے ٹریننگ دی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے