تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کےلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کےلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے 19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کےلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان اسکریبل ایسویسی ایشن کے ڈائریکٹریوتھ پروگرام طارق پرویز کےمطابق ٹیم میں 12 لڑکے اور4 لڑکیاں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں علی سلمان، احزم احمد، بلال اشعر، احـمد سلمان، منال اشعر، محمد یادان، مزمل حسن، منہما مکرم، سید معاذ، مصباح الرحمن، ابراہیم منصور، عائشہ نقوی، شانزے فاضل، زایان زمان، محمد عثمان اورسید مصعب شامل ہیں۔ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ 6 سے 8 ستمبر تک سری لنکا میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکریبل ٹیم 4 ستمبرکو کولمبوروانہ ہوگی۔ پاکستان نے 2022 میں ہونے والی ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ جیتی تھی جبکہ گزشتہ سال سری لنکا میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عوام کے لیے فاقے ناکے اور ڈاکے ہیں۔ پاکستان کے تمام وسائل اشرافیہ کے لیے ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحریک جہاد بالقلم پاکستان کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے