کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بینک الحبیب کے 13ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2024 کا پہلا راؤنڈ جمعرات 18 جنوری کو کراچی گالف کلب (KGC) میں کھیلا گیا۔ پہلے دن حصہ لینے والے 95 معروف گالفرز میں سے احمد بیگ 66-6 انڈر پار کے ساتھ سرِفہرست ہیں۔ اکبر ماہ روز 68 کے ساتھ احمد کا تعاقب کر رہے ہیں۔ محمد عامر اور محمد منیر 69 کا سکور کر سکے۔ دفاعی چیمپئن وحید بلوچ پہلے دن 70-2 انڈر پار کر کے 5ویں نمبر پر ہیں۔ گالفرز اچھی حدِ نگاہ سے لطف اندوز ہرئے، لیکن کے جی سی میں پن کی دشوار پوزیشنوں کی شکایت کی۔ ہول ِان ون کے انعام کے لیے رکھی جانے والی ٹویوٹا کرولا اور سوزوکی آلٹو گاڑیاں پہلے دن فاتح کی منتظر رہیں۔ فائنل راؤنڈ اتوار 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔