کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ محمد شبیر اقبال نے جیت لی، کراچی گالف کلب پر منعقدہ چار روزہ چیمپئین شپ کے پروفیشنلز ایونٹ میں قومی نمبر1محمد شبیراقبال نے 22 انڈر پار کے ساتھ ٹائیٹل اپنے نام کیا،احمد بیگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ان کا اسکور14 انڈر پار رہا،وحید بلوچ 11 انڈر پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،عانیہ فاروق نے لیڈیز ایونٹ جیتا،چیمپیئن شپ کی ریکارڈ انعامی رقم 1 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی، ہول ان ون میں رکھی بیش قیمت گاڑیاں کوئی نہیں جیت سکا، تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے،رئیر ایڈمرل عبدالباسط بٹ نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے،تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ، کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل محمد سلیم،سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئین اصلاح الدین،معروف خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید و دیگر بھی شریک ہوئے۔
Home / پاکستان / 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ محمد شبیر اقبال نے جیت لی،