تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب رشید ڈی حبیب گالف 2024 کے دوسرے دن احمد بیگ بدستور سرِ فہرست

13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب رشید ڈی حبیب گالف 2024 کے دوسرے دن احمد بیگ بدستور سرِ فہرست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بینک الحبیب کے 13 ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2024 کا دوسرا دور جمعہ 19 جنوری کو کراچی گالف کلب (KGC) میں کھیلا گیا۔ پی اے ایف کے زبیر حسین ٹورنامنٹ کے دوسرے دن شاندار ہول ان ون کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریڈ کورس کے 7ویں ہول پر 5 آئرن کا استعمال کرتے ہوئے، کراچی گالف کلب میں 210 گز کے فاصلے سے شاندار شاٹ نے زبیر کو ایک بالکل نئی ٹویوٹا کرولا کار کا مالک بنادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس شاندار اعزار کو زبیر نے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ لاہور کے احمد بیگ نے 137-7 انڈر پار کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرے دن بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ کے جی سی کے محمد زبیر اور راولپنڈی سے محمد منیر اپنے مشترکہ 139-5 انڈر پار کے ساتھ احمد کا تعاقب کر رہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن وحید بلوچ، دلشاد علی، محمد عالم اور اکبر مہروز کا مجموعی اسکور 142-2 انڈر پار رہا۔ پہلے دو روز کے کٹ کے بعد پچپن پروفیشنل گالفرز ہفتے سے دوسرا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے