Home / اہم خبریں / 12 ویں کلیگن تھرو بال چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

12 ویں کلیگن تھرو بال چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12 ویں کلیگن تھرو بال چیمپیئن شپ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔
چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید احمد آرائیں، سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم،کامران جیلانی، جعفر علی شاہ، عبدالصمد، مراد حسین، عدنان ترین، ایوان فریڈیک، بلال حسین اور احمد ارشد نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے۔ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں چوتھی سے 5 ویں کلاس گرلز کا ٹائٹل حبیب گرلز سکول نے حاصل کی۔چوتھی سے پانچویں کلاس کے لڑکوں کا ٹائٹل حبیب گرلز اسکول نے حاصل کیا۔8ویں سے 9ویں کلاس گرلز ٹائٹل سٹی اسکول اسکول ڈی کے کیمپس نے حاصل کیا۔ او لیول گرلز کا ٹائٹل سٹی اسکول ڈی کے کیمپس نے حاصل کیا۔او لیول بوائز کا ٹائٹل ایڈن کالج کو جاتا ہے۔اے لیول گرلز کا ٹائٹل نکسر کالج ریڈ نے حاصل کیا۔ یونیورسٹی لیول گرلز ٹائٹل ڈیننگ لاء یونیورسٹی نے اور
اوپن کیٹیگری گرلز کا ٹائٹل آئی ٹی الفا کالج نے حاصل کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے