تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 12ویں کیلگن تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنلز مقابلے آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔

12ویں کیلگن تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنلز مقابلے آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12 ویں کیلگن تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنلز مقابلے آج (ہفتہ) کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ فائنلز کے بعد چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلوں میں او لیول گرلز کے مقابلوں میں حبیب گرلز سکول اور سٹی سکول ڈی کے کی ٹیموں نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔اے لیول گرلز کے مقابلوں میں نیسور ریڈ سکول اور فائونڈیشن پبلک سکول کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے