کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آئی جی سندھ رفعت مختارر راجہ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ایکزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی،ویلفیئر اینڈ ورکس کراچی,ڈی زونل آئی جیز سمیت ہیڈکواٹرز سندھ اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، آرآر ایف،سی اینڈ آئی، فنانس اور آئی ٹی کے ڈی آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق شرکاء کو مختلف حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز لیگل، انویسٹیگیشن سمیت تمام تفتیسشی افسران کی کیریئر پلاننگ اور سابق فوجی پولیس اہلکاروں سے متعلق موضوعات کو زیر بحث لایا گیا۔آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے اس موقع پر 05 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ نئے بھرتی ہونے والے انسپکٹرز لیگل اور انویسٹی گیشن کی بنیادی ذمہ داری،ترقی، اور تقرر و تبادلہ سے متعلق قابل عمل تجاویز پر مشتمل جامع سفارشات مرتب کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔تشکیل کردہ 05 رکنی کمیٹی میں 03 سینئر ڈی آئی جیز، 02 ایس ایس پیز اور ایک ایس پی شامل ہوں گے۔اس موقع پرآئی جی سندھ نے کہا کہ 104انسپیکٹر لیگل اور164انسپیکٹر انویسٹی گیشن کے سندھ پولیس شامل ہونے اور انکے جملہ امور و اقدامات سے شعبہ تفتیش میں غیر معمولی اور مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔یہ انسپکٹرزہرضلع میں تفتیش اورلیگل کا شعبہ سنبھالیں گے جس سے عدالتوں میں زیرالتوا کیسزکونمٹانے میں مدد ملیں گی۔انہوں نے مزید ہدایت دیں کہ ان افسران کی تربیت کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ دورجدید کے تفتیشی تقاضوں سے بروقت آگاہ ہوسکیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام ڈی آئی جیز اپنےاپنے زونز اور رینجز میں شعبہ تفتیش کی نا صرف بذات خود مانیٹرنگ کریں گے بلکہ اپنے تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت مقدمات کی تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو کامیابی سے ہمکنار بھی کریں۔اجلاس کے شرکاء نے تفتیشی افسر کی سب انسپیکٹرز اور انسپیکٹرز/ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کو تفتیسی کیسز سے مشروط کرنے کی بھی متفقہ سفارشات پیش کیں۔علاوہ ازیں شرکاء نے 2011 میں بھرتی ہونے والے 2000 ریٹائرڈ فوجی پولیس اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں کی بھی سفارشات کیں
Home / اہم خبریں / 104انسپیکٹر لیگل اور164انسپیکٹر انویسٹی گیشن کے سندھ پولیس میں شامل ہونے سے غیرمعمولی اور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ائی جی سندھ رفعت مختارراجہ