کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز محسوس ہو رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل، ایچ.ای بخت عتیق الرمیثی، ایسوسی ایشن کے نئے پیٹرن ان چیف بن گئے ہیں۔ آنھوں نے اس عہدے کو بخوشی قبول کیا، جو کہ خطے میں جو جِٹسو اور مارشل آرٹس کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے اپنے نئے کردار میں، ایچ.ای بخت عتیق الرمیثی ایسوسی ایشن کے مشن میں رہنمائی کریں گے تاکہ جو جِٹسو اور مارشل آرٹس کو مختلف خطوں میں فروغ دیا جا سکے۔ اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ایچ.ای بخت عتیق الرمیثی نے کہا، “سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف کا عہدہ سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جو جِتسو ایک ایسا کھیل ہے جو نظم و ضبط، استقامت اور باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے، اور میں اس کے فروغ میں پاکستان کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ یہ تعاون نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کھیلوں کے ذریعے ہماری ثقافتوں کے درمیان مفاہمت کے پل تعمیر کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔” سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے صدر، طارق علی، نے اس عہدے کی قبولیت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت اور شرکت کی اہم قرار دیا۔ ایچ.ای بخت صاحب کی سرپرستی کے ساتھ، ہماری ایسوسی ایشن نئی بلندیوں کو چھوئے گی، جو ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کو فروغ دے گی طارق علی نے کہا۔ “ان کی وابستگی ہماری ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی تحریک لے کر آتی ہے، اور ہم ان کے ساتھ مل کر جو جِٹسو اور مارشل آرٹس کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔” سندھ جو جِتسو ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ یہ شراکت نوجوان کھلاڑیوں کو بااختیار بنائے گی اور پاکستان میں مارشل آرٹس کے مستقبل کے بارے میں ایسوسی ایشن کے وژن کو مزید تقویت دے گی۔ یہ تعاون متحدہ عرب امارات کی جانب سے ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
Home / اہم خبریں / یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر