تازہ ترین
Home / اسلام آباد / یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی [uet] ٹیکسلا نے میرپور یونیورسٹی سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی [مسٹ] اے جے کے میں پی ایم یوتھ سپورٹس ہینڈ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی [uet] ٹیکسلا نے میرپور یونیورسٹی سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی [مسٹ] اے جے کے میں پی ایم یوتھ سپورٹس ہینڈ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا

اسلامآباد، (رپورٹ، ذیشان حسین) ہو ای ٹی ٹیکسلا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن [ایچ ای سی] کے تعاون سے وزیراعظم یوتھ سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ ہنڈبال ٹرائلز کا انعقاد (مسٹ) میرپور آزاد کشمیر کے سٹی کیمپس میں 22-23 جنوری 2024 کو کامیابی سے انعقاد کیا۔ ا س ایونٹ کا مقصد ہینڈ بال کے نوجوان ٹیلنٹ کو دریافت کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ا چھے اور ھونھار ہینڈ بال کھلاڑیوں کی شناخت کے لیے وسیع پیمانے پر جائزے کے لٸے ٹرائل اور میچز شامل تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ھے کہ دو روزہ ٹرائلز میں ستر [70] سے زائد کھلاڑی میرپور اور گردونواح سے حاضر ہوئے۔ شرکاء کی مہارت اور ٹیم ورک کو ظاہر کرنے والے ایک وسیع ٹرائلز اور مقابلوں کے بعد، ہونہار اور ابھرتے ہوئے 17 کھلاڑیوں کو لیگ میں میرپور ریجن کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ جب ہائیر ایجوکیشن کمیشن لیگ کی تاریخوں کااعلان کرے گی ٹیلنٹ ہنٹ کی افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر یونس جاوید، ڈائریکٹر بزنس سکول، پروفیسر ڈاکٹر ظفر احمد، خزانچی، ڈاکٹر خلیق احمد، عابد حسین، ڈائریکٹر سپورٹسMUST، عمر محمود، سیکرٹری جنرل، راولپنڈی ہینڈ بال السولشن ،داؤد صدیقی اور ایک مناسب تعداد میں شائقین کی تعداد موجود تھی ۔جناب محمد اکمل حسین ڈائریکٹر سپورٹس UET ٹیکسلا آرگنائزنگ سیکرٹری تھے۔ وائس چانسلر مسٹ، بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر یونس جاویدSI[M] نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ وزیر اعظم کھیلوں کے میدان میں نوجوان نسل کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری اکمل حسین نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔ میجر جہانگیر احمد، مسٹ یونیورسٹی 23 جنوری 2024 کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اہم ہیں اور صحت مند سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے