کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے تعاون اور ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں یونین اسپورٹس کلب نے ایم زیڈ کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایم زیڈ کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عامر یونس نے 41 رنز بنائے۔ محمد بلال نے 14 رنز دیکر 3 جبکہ مصور نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں یونین اسپورٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 108 رنز بنا لئے۔ صالح خان نے 40 رنز بنائے۔ عامر یوسف نے 14 رنز دیکر 3 اور محمد کاشان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملیر کینٹومینٹ جیمخانہ نے نیو یونائیٹڈ جیمخانہ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیو یونائیٹڈ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ نجیب اللہ نے 10 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 73، محمد راشد نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 50 اور طحہٰ احمد نے 26 رنز بنائے۔ خالد رشید اور اسرار الحق نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملیر کینٹو مینٹ جیمخانہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لئے۔ نعمت خان نے 31، ذیشان بنگش، اشتیاق قریشی، آباد خان نے 29-29 ، صابر منیر نے 23 اور اسرار الحق نے 20 رنز بنائے۔ ہاشر شاہ نے 3 اور انس خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں کورنگی فرینڈز کولٹس نے اورینٹ اسٹار کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اورینٹ اسٹار کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ معاذ قریشی نے 26 رنز بنائے۔ اویس اقبال، عمران شیخ اور یوسف حبیب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کورنگی فرینڈز کولٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 109 رنز بنا لئے۔ محمد عمران نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مد د 49 اور نعمان اکرام نے 20 رنز بنائے۔ عبدل واسع صدیقی اور محمد خواجہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے چو تھے میچ میں یونائٹیڈ اسپورٹس نے الفلاح کرکٹ کلب کو 156 رنز سے ہرا دیا۔ یونائیٹڈ اسپورٹس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ فعاذ اللہ نے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 76، اویس علی خان نے 5 چوکوں کی مدد ناقابل شکست 60، سعید نواب نے 38، حسن جعفری نے 30، احمد اللہ نے 29، محمد شہریار نے 25 اور عبدل ہادی نے 20 رنز بنائے۔ شایان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں الفلاح کرکٹ کلب 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جاسر الدین نے 33 رنز بنائے۔ داراب شیخ نے 25 رنز دیکر 4 ،الواز احمد اور سعید نواب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔