تازہ ترین
Home / بین الاقوامی / ہاکی اولمپک کوالیفائرز،پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

ہاکی اولمپک کوالیفائرز،پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

عمان، (نوپ اسپورٹس) ہاکی اولمپک کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا اور ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ، پاکستانی ٹیم اولمپکس میں جگہ بنانے میں ناکام رہی مسقط میں جاری ایونٹ میں اتوار کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا،پہلے کواٹرمیں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے کواٹرکے 18ویں منٹ میں پاکستان کے ابومحمود نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 24ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے بائیڈ سکاٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تاہم اسی منٹ میں پاکستان کے ابومحمود نے پنالٹی سٹروکس پر گول کر کے حریف ٹیم کے خلاف 2-1گولز کی برتری حاصل کی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے تین کواٹرز تک برتری قائم رکھی لیکن آخری کواٹرمیں نیوزی لینڈنے 52ویں اور 58ویں منٹس میں یکے بعددیگرے فیصلہ کن گولزکر کے جیت اپنے نام کی،گرین شرٹس کی جانب سے دونوں گولز ابومحمودنے کئے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے بائیڈ سکاٹ نے دو اور انگلس نے ایک گول کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے