کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جرمنی نے ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو 0-4 گولز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی اور اس کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے دو گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے ، گرامبش ٹام اور ویگینڈ جسٹس نے ایک ، ایک گول کیا ، پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی پاکستان اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا اور اس کے پاس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے ، پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
Home / اہم خبریں / ہاکی اولمپک کوالیفائرز،جرمنی نے پاکستان سیمی فائنل میں شکست دے دی، پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا