کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں 2022 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہالینڈٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کو سیمی فائنل میں بھیجا اور 1994 میں پاکستان نے آسٹریلیا میں پنالٹیز پر مضبوط ٹیم ہالینڈ کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو موہٹا پیلس میں ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس (Henny de Vries) کی جانب سے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جسٹس باقر نے لائٹرموڈ میں کہا کہ ہالینڈ پاکستان کے دکھ سکھ کا ساتھی رہاہے۔ آسٹریلیا میں 2022 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں جب انہوں نے (ہالینڈ)مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو تمام مشکلات کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیابی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہاراتوں رات ٹام کوپر اور برینڈن گلوور پاکستان میں مشہور بن گئے جوکہ ایک احسان ہے جسے ہم نہیں بھولیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2024 میں 30 سال مکمل ہوں گے، جب پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا میں پنالٹیز پر مضبوط ہالینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا تھا جوکہ قوم کیلئے ایک قابل فخر لمحہ تھا ۔ وزیراعلیٰ نے ہالینڈ سے درخواست کی کہ وہ غیر ملکی مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل تعامل کو برقرار رکھیں چاہے وہ تعلیم، کھیل یا فنون لطیفہ اور موسیقی کے شعبے میں ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہالینڈ پاکستان میں پائیدار تجارت اور سرمایہ کاری بالخصوص ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں دیرینہ شراکت دار رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے نے ڈچ ٹیکنالوجی سے بہت فائدہ اٹھایا ہے جس میں نیدرلینڈ کچھ بہترین کیمیکل اسٹوریج ٹرمینلز، ڈریجنگ کا سامان اور بڑے جہازوں کیلئے ٹگنگ حل فراہم کر رہا ہے۔ جسٹس باقر نے کہا کہ گزشتہ سال 40 ہالینڈ کی کمپنیوں نے ٹیکسپو 2023 کیلئے پاکستان کا دورہ کیا جو حالیہ برسوں میں ہالینڈ کا سب سے بڑا تجارتی وفد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہانیدرلینڈز طویل عرصے سے پھولوں کی کاشت کیلئے ایک پروڈیوسر اور تجارتی مرکز رہا ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں پاکستان مزید ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنا سیکھ سکتا ہے جسے دنیا کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہالینڈ کے متاثر کن تعلیمی نظام اور نیدرلینڈ کی انگریزی میں اعلیٰ مہارت کی وجہ سے ہالینڈ پاکستانی طلباء کیلئے توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک ہالینڈ کی راہبہ نے 1960 کی دہائی میں یتیم معذور بچوں کیلئے ایک اسکول قائم کیا جسے دارالسکون کہا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ ہالینڈ نے 1955 میں کراچی میں اپنا پہلا سفارت خانہ کھولا تھا۔ انھوں نے مزید یاد دلایا کہ پاکستان کا جیو اسٹریٹجک مقام ایسا ہے کہ رائل ڈچ ایئر لائن کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل چلاتی تھی جسے مڈ وے ہاؤس کہا جاتا تھااور کہا کہ اس نام کی اتنی اہمیت تھی کہ کراچی ایمسٹرڈیم اور جکارتہ کے درمیان آتا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان نیدرلینڈز کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے جس نے ایک ارب ڈالر عبور کر لیا ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان ہالینڈ کا خالص برآمد کنندہ ہے جس کا مطلب ہے کہ ہماری مصنوعات کی ایک برانڈ ویلیو ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم لوگوں سے عوام کے رابطے اور تجارتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے والی پالیسیاں بنانے کے ذریعے ہالینڈ میں ‘میڈ ان پاکستان’ برانڈ کو مزید مضبوط کرسکیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہالینڈ نے 2022 میں پانی کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی تاکہ پانی کے انتظام کے بہتر طریقوں پر مشاورت کی جا سکے جس کیلئے ہم ہالینڈ کی حکومت کے مشکور ہیں۔ اور مزید کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ، یہ تعاون کا ایک ایسا شعبہ ہے جس پر ہم مزید تعاون کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کے ساتھ پاکستانی اشیائے سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہے۔ اور مزید کہا کہ پاکستان فوسل ایندھن پر انحصار کم کر رہا ہے اور آنشور/آف شور ونڈ انرجی میں ہالینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان اپنی توانائی کا صرف پانچ فیصد ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا کرتا ہے، اگر یہ حصہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے تو اس سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیدرلینڈز اور پاکستان کی آزادی اظہار، عدلیہ کی آزادی اور تمام مذہبی عقائد کے مساوی حقوق کے حصول میں مشترکہ ورثہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیدرلینڈز کلنگنڈیل اکیڈمی کے ذریعے سینکڑوں پاکستانی سفارتکاروں کو تعلیم دینے کا میزبان رہا ہے اور مزید کہا کہ جب ہماری دو عظیم قوموں کے درمیان عوامی رابطے کی بات آتی ہے تو یہ صرف سکے کہ ایک رخ نہیں بلکہ تکنیکی ترقی، اقتصادی اصلاحات اور زراعت میں جدت کی صورت میں تعاون کے بہت سے دیگر ممکنہ راستے بھی موجود ہیں۔ جسٹس باقر نے کہا کہ پاکستان کا تعاون نہ صرف دوطرفہ بلکہ علاقائی امن و سلامتی تک پھیلا ہوا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہم نے ہالینڈ کی حکومت کو علاقائی تنازعات (افغانستان) سے انکے شہریوں کے محفوظ راستے سے ہالینڈ واپس جانے میں مدد فراہم کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت اور پاکستان عالمی کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ اور مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف ایک فیصد حصہ ڈالا لیکن ہم سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں سے ایک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیدرلینڈز پائیدار اور زرعی اقدامات سے بھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ اپنے آبی ماہرین کو پاکستان بھیج رہا ہے تاکہ وہ مسلسل سیلابوں سے ہونے والی تباہی کو کم کرنے کیلئے ایک پائیدار حکمت عملی بنانے میں ہماری مدد کریں۔ پاکستان کو اسٹریٹجک مشورے فراہم کرنے کے علاوہ ہالینڈ کمپنیاں کراچی میں کچرے سے توانائی کے پلانٹس کی شکل میں ٹیکنالوجی اور فنانسنگ بھی فراہم کر رہی ہیں جو کراچی کے سالڈ ویسٹ ایکو سسٹم (Harvest Waste) کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
Home / اہم خبریں / ہالینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہراکر پاکستان کو سیمی فائنل میں بھیجا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو پنالٹیز میں شکست دی، وزیراعلیٰ باقر پاک ہالینڈ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب