لاہور، (نوپ اسپورٹس) ہائیر پاکستان مسلسل ساتویں سال پشاور زلمی کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ۔ پاکستان سپرلیگ سیزن نو میں بھی ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا لاہور میں ہائیر برانڈ سیمینار کے دوران ہائیرپاکستان اور پشاور زلمی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم ، کرکٹرز محمد حارث، آصف علی ، سلمان ارشاد اور چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق اس موقع پر موجود تھے پشاور زلمی کی جانب سے اور ہائیر پاکستان کی جانب سے سی ای او مسٹر Feng Xianfa نے ایم اویو پر دستخط کیے ۔ مسٹر Feng Xianfa نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ سات سال کی مسلسل پارٹںرشپ پر خوشی ہے اور سیزن میں بھی دونوں پارٹنرشپ جوش و خروش سے شریک ہوں گے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ہائیر پاکستان کو مسلسل ساتویں سال زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ہائیر ہاکستان اور پشاور زلمی مل پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے ،
ڈائریکٹر سیلز ہائیر پاکستان شعیب راٹھور نے کہا کہ ہائیر پاکستان اور پشاور زلمی کی وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر نے کہا ہائیر پاکستان گزستہ سالوں کی طرح سال دو ہزار چوبیس میں بھی اپنے کسٹمرز کے اعتماد پر پورا اتریگا