پشاور، (رپورٹ، ذیشان حسین) گروپ اے کے پہلے میچ میں سپارٹیکس فٹسال کلب نے بوائز ایف سی کو 6-1 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں کوہاٹ پریمیئر فٹبال اکیڈمی نے سپارٹیکس ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔ تیسرا میچ بوائز ایف سی اور کوہاٹ پریمیئر فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہاٹ پریمیئر فٹبال اکیڈمی نے دن کی دوسری کامیابی 5-3 سے اپنے نام کی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کوہاٹ پریمیئر فٹبال اکیڈمی اور سپارٹیکس فٹسال کلب اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔گروپ بی کے پہلے میچ میں چمکنی ایف سی نے بلیک ایگلز کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔ دوسرا میچ آفریدی سٹارز نے حریف ینگ آفریدی سٹارز کے خلاف 7-2 سے جیتا۔ تیسرے میچ میں آفریدی سٹارز نے چمکنی ایف سی کو 7-2 سے شکست دی۔ چوتھا میچ بلیک ایگلز نے ینگ آفریدی سٹارز کے خلاف 5-1 سے جیتا۔ گروپ بی کے پانچویں میچ میں بلیک ایگلز نے آفریدی سٹارز کو 3-0 سے شکست دی۔ آخری میچ میں چمکنی ایف سی نے برادرز ینگ آفریدی سٹارز کو 9-5 سے شکست دی۔ گروپ بی سے آفریدی سٹارز اور بلیک ایگلز نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
Home / پاکستان / گیریژن پارک پشاور میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ فیز 4 کے پہلے دن گروپ اے اور بی سے 9 میچوں کا فیصلہ ہوا