کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقا علی شاہ نے کہا کے گورکھ ہل اف روڈ بائیک ریلی کا انعقاد 29 ستمبر سے 1 اکتوبر تک ہوگا گورکھ ہل اف روڈ بائک ریلی کا شاندار اغاز مزار قائد سے ہوگا اس بائک ریلی کا پہلا اسٹاپ سہون ہوگا پھر اگلے دن اس گورکھ ہل اف روڈ بائک ریلی کا سہون سے دوبارہ اغاز ہوگا اور یہ سندھ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یکم اکتوبر کو گورک ہل پر اختتام پذیر ہوگی اس بائیک ریلی کا آفیشل پرومو بھی ریلیز کردیا گیا پرومو میں گورکھ ہل اسٹیشن کی خوبصورتی اورچیلنجنگ راستوں کو دکھایا گیا ہے ریلی میں ملک بھرسے 60 سے 70 رائیڈرز ان ایکشن ہوں گے ملک کے نامور بائیکرز ساڑھے پانچ ہزار فٹ بلندی پر بائیک دوڑائیں گے گورکھ ہل اف روڈ بائک ریلی کے لیے انعامی رقم 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔