کراچی، (نوپ ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کرو شیا کے سفیرڈاکٹر ڈریگو اسٹمبک نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،باہمی تجارت میں اضافہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک کروشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں باہمی تجارت میں اضافہ کی وسیع گنجائش موجود ہے، کروشیا کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ کرو شیا کے سفیر نے کہا کہ گورنرسندھ کے عوامی فلاح وبہبود کے تمام اقدامات بہت شاندار ہیں۔