تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے پی کے فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹیم نے کواٹینگولر  پی ڈی ٹی۔ ٹوئینٹی کپ 2024 اپنے نام کرلیا۔

کے پی کے فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹیم نے کواٹینگولر  پی ڈی ٹی۔ ٹوئینٹی کپ 2024 اپنے نام کرلیا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) خیبر پختونخواہ پی ( کر پی کے) پی ڈی نے میڈیم پیسر حماد شوکت کی تباہ کن بولنگ 4 وکٹوں کی بدولت کواٹینگولر ٹی20 کرکٹ کپ 2024 کی چیمپئین بن گئ۔ گزشتہ روز راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ میں شائقین کرکٹ اور ریجنل ہیڈ کی موجودگی میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل میں پنجاب پی ڈی کو کے پی کے کے ہاتھوں کو عمدہ مقابلےمیں 16 رنز سے شکست ہو گئی۔ قبل ازیں فائنل کے آغاز میں اکرام اللہ نے تلاوت کلام سے کیا۔  جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ چاروں صوبائ ٹیموں کے درمیان ہونے والا ایونٹ جنوری میں سری لنکا میں ہونے والے انٹر نیشنل ایونٹ کی تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔ کوارٹینگولر پی ڈی کپ کے فاٸینل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے سینئر جی ایم نیشنل اسٹڈیم کراچی، صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی، شبیر شعیب، حسن اختر اور جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری کے ہمرااہ انعامات تقسیم کیٸے۔ فاتح کپتان زبیر سلیم کو خوبصورت ٹرافی اور رنزاپ ٹرافی پنجاب کے کپتان عبدا اللہ کو دی گٸ۔ ویلوایبل بیٹسمین آف دی کپ شاہد وٹو،ویلو ایبل بولر آف دی بولر کپ عبدالباسط، اور موسٹ ویلو پلیئر آف دی کپ تنویر احمد کو ٹرافی دی گئ۔ اس کے علاوہ میچ آفیشلز اور مہمانوں کو اعزازی شیلڈ ڈی گیئں۔ فائنل میں ٹاس جیت کر پنجاب پی ڈی نے کے پی کے کو بیٹنگ دی۔اور فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 4 وکٹوں 166 رنز بنایے۔ محمد نعمان نے 26 گیندوں پر 4چوکوں اور 2 چھکوں  کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے،  مطلوب قریشی نے 26 گیندوں پر ایک  چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ رحمت اللہ نے 20 گیندوں پر 29 رنز ناٹ آوٹ 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ اوسامہ ارشد نے 2  وکٹیں۔ حاصل کیں۔ جواب ۔میں جواب میں پنجاب پی ڈی کی ٹیم 18ویں اوورز میں 153رنز پر آوٹ ہوگئ  پنجاب کی جانب کی جانب سے حذیفہ خان نے 18 گیندوں پر جارحانہ 45رنز 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائے، محمد ارسلان نے 17 گیندوں 36 رنز میں 3 چوکے لگایے۔۔ کے پی کے کی جانب سے میڈیم پیسر حماد شوکت نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 29رنز کے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنویر احمد اور آصف کچھی نے دو دو وکٹیں حاصل لیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے