تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کھیلوں میں کسی کی اجارہ داری ہے نہ انہیں تباہ کرنے کا حق دیا جائے گا، ایک شخص ایک ایسو سی ایشن میں رہ سکتا ہے، سیکرٹری اسپورٹس کو ضروری ایکشن لینے کی ہدایت, جنید علی شاہ

کھیلوں میں کسی کی اجارہ داری ہے نہ انہیں تباہ کرنے کا حق دیا جائے گا، ایک شخص ایک ایسو سی ایشن میں رہ سکتا ہے، سیکرٹری اسپورٹس کو ضروری ایکشن لینے کی ہدایت, جنید علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایک شخص ایک ہی ایسو سی ایشن کا صدر اور سیکرٹری بن سکتا ہے، کھیلوں میں کسی کی اجارہ داری ہے نہ انہیں تباہ کرنے کا حق دیا جائے گا، ملکی اسپورٹس قوانین کا حامی ہوں اور اس کے خلاف جو بھی جائے گا ،کارروائی کی جائے گی، جلد ہی سندھ اولمپک کے انتخاب کرائوں گا جس میںاچھے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، جب بھی وزیر بنا کئی ایونٹس کرائے جن میں سندھ بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ان خیالات کا اظہار نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہیں جب بتایا گیا کہ سندھ میں کھیلوں کی تنظیمیں بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔خود کو سندھ اولمپک کے سیکرٹری کا دست خاص قرار دینے والے نوشاد احمد خان آٹھ سے زائد ایسو سی ایشنز اورفیڈریشن ( سیپک ٹاکرا، پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن، پاکستان رافا ایسو سی ایشن، پاکستان پیتن کیوبالز فیڈریشن، چائینز چیس، ٹینس بال کرکٹ ، ایٹ بال پول، پاکستان کھوکھو فیڈریشن )کے صدر اور سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں غیرقانونی طریقے سے پاکستان کے نام پر ٹیمیں باہر بھیج رہے ہیںاور انسانی اسمگلنگ کا سبب بھی بنے ہیں۔ نوشاد احمد خان ملکی کھیلوں کے آئین کو بھی تہہ و بالا کئے ہوئے ہیں ۔ ان کی زیراثر کھیلوں کی تنظیموں کی ملک میںکوئی صوبائی ایسو سی ایشن یا عہدیدار ہیں اور نہ ہی ان کی تنظیموں کے صوبائی اور قومی سطح پر ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ قومی اسپورٹس قوانین کے برخلاف ہے، میں اس کے خلاف کارروائی کروں گا ،سندھ اولمپک کے انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان اولمپک سے تعلق رکھنے والی ایسو سی ایشنوں کو ہی انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی جس سےامکان ہے کہ ایسو سی ایشن میں حقیقی ایسو سی ایشنوں کے لوگ آئیں گے۔ اس موقع پر دی گئی درخواست پر سیکرٹری اسپورٹس کو ضروری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ جنید علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ گیمز کا انعقاد 21سے 26جنوری تک کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پورے صوبے میں کھیلوں کے ایونٹس اور ترقی کیلئے پہلے بھی کام کیا ہے اور اب بھی کررہا ہوں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے