تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا دوبارہ سے پر پھیلانے لگا کورونا کا نیا ویرینٹ جے این ون کا بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا

کورونا دوبارہ سے پر پھیلانے لگا کورونا کا نیا ویرینٹ جے این ون کا بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی میں نئے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مزید 6 مسافروں میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ جے این ون ویریئنٹ کا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے محکمہ صحت سندھ کے مطابق چھ مسافروں کا کووڈ کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا کراچی پہنچنے والے جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کچھ بیرون ملک سے آئے ہیں مسافروں میں سے 50سالہ متاثرہ شخص کا تعلق مینگورہ سے ہے جبکہ ایک 27سالہ مسافر گھوٹکی کا رہائشی ہے اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا رہائشی 22سالہ مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا جبکہ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 40سالہ شخص کا تعلق رحیم یارخان سے تھا وائرس کا شکار چھٹے مسافر کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ایک اور 22سالہ مسافر پشاور کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا متاثرہ مسافروں کے ٹیسٹ آنے کے بعد ان کو قنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ حکام نے بھی اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ان میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ چار کے نتائج آنا باقی ہیں انہوں نے بتایا کہ 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 7 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں جن میں سے دو غیرملکی اور پانچ مقامی ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے