تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کم از کم 32000 تنخواہ پر عملدرآمد کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔ سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ

کم از کم 32000 تنخواہ پر عملدرآمد کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔ سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ

لاہور، (نوپ نیوز) کم از کم 32000 تنخواہ پر عملدرآمد کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں ورکنگ جاری ہے، جلد منظوری لے لیں گے۔ پچھلے سال ڈیزل کی قیمت میں اسی روپے تک اضافہ ہوا مگر ریلوے نے اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے اور ڈیزل قیمت میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا۔ اگر حکومت نے ڈیزل پرائس میں کمی کی تو کرایوں میں کمی پر ضرور غور کریں گے۔ جہاں کمرشلی ممکن ہوا، ٹرینوں کو سٹاپ دیں گے۔ سبی سیکشن پر مسافروں کے لیے ٹرین بحال کردی گئی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے مرحلہ وار ٹرینوں کی بحالی کا کام جاری ہے، مزید ٹرینیں بحال کی جائیں گی۔ اسٹیشنوں پر موجود واش رومز کی حالت بہتر بنا رہے ہیں۔ سہولیات میں دن بدن اضافہ کریں گے۔ نئی چارجنگ پورٹس خرید لی گئی ہیں، جلد ٹرینوں میں انسٹال کر دی جائیں گی۔ کوچز کی حالت بہتر کر رہے ہیں، کراچی ایکسپریس کے بعد سکھر ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی بھی کوچز کی کنڈیشن میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے فیس بک ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ بہت جلد پورے پاکستان کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے جا رہے ہیں جس پر حتمی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ قانون کے مطابق محکمانہ پروموشنز کے کیسز کو ہر ممکن طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ترقیاں کی جا رہی ہیں ۔ رابطہ ایپ شروع کر دی گئی ہے اس میں مسافروں کی طرف سے نشاندہی پر مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر میں واضح کمی آئی ہے جو ہمارے محنتی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ملازمین کو گریجویٹی کی پیمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے منسلک ہے۔ یہ سلسلہ ترتیب وار چلے گا۔ عامر بلوچ نے کہا کہ محدود ترین وسائل کے باوجود ٹریک میں بہتری کیلیے منصوبوں کا آغاز ہو رہا ہے، تھوڑا وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں، آنے والے دنوں میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون بھی اسی سال شروع ہو جائے گا۔ عامر بلوچ نے مسافروں سے اپیل کی کہ ٹرینوں میں دی گئی سہولیات کا خیال رکھیں اور انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی ای کچہری میں چھ ہزار سے زائد کمنٹس موصول ہوئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے