تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور عثمان فاروق لا ایسوسی ایٹس کے درمیان معاہدہ اور قانونی کمیٹی کا اعلان کے یوجے عثمان لا ایسوسی ایٹس کے ساتھ ملکر صحافیوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور عثمان فاروق لا ایسوسی ایٹس کے درمیان معاہدہ اور قانونی کمیٹی کا اعلان کے یوجے عثمان لا ایسوسی ایٹس کے ساتھ ملکر صحافیوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے اپنے اراکین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے عثمان فاروق لا ایسوسی ایٹس کے ساتھ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ میڈیا اداروں میں موجود کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے اراکین کو جبری برطرفیوں ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔ کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن ، جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر اور گورننگ باڈی کے اراکین نے اپنے ممبران کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے شہر کے معروف وکیل عثمان فاروق کی لیگل ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ کے یو جے دستور اور عثمان فاروق لا ایسوسی ایٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ جس میں لا فرم کے یو جے دستور کے ممبران کو قانونی مشورے ، عدالتی کارروائیوں میں دستاویزات کی تیاری ،لیگل ریسرچ اور تمام قانونی معاونت بلا معاوضہ فراہم کرے گی ۔ کے یو جے دستور کی گورننگ باڈی نے عثمان فاروق لا ایسوسی ایٹس کو معاونت فراہم کرنے کیلئے سینئر کورٹ رپورٹر فاروق سمیع کی سربراہی میں پانچ رکنی قانونی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں کورٹ رپورٹرز جنید شاہ ، وقاص اورنگزیب ، سید علی حسن اور بخت علی عباسی شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی کے یو جے اراکین اور لا فرم کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کرے گی ۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ صحافیوں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور بہت سے اداروں میں تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جا رہی اور جبری برطرفیوں کا بھی سامنا ہے ایسے میں یہ معاہدہ ناصرف کے یو جے کے ممبران بلکہ صحافیوں کو مفت قانونی صلاح مشورہ اور رہنمائی مل سکے گی اور جہاں ممکن ہو کیس بھی فائنل کر کیا جائے گا۔
کے ہے جے دستور کے سیکریٹری سید نبیل اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت اس معاہدے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس وقت صحافی مشکلات کا شکار ہیں جن صحافیوں کو واجبات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے یا انہیں جبری برطرف کیا گیا یا دیگر پیشہ ورانہ معاملات میں قانونی پیچیدگی ہو تو وہ اس کے لیے کے یو جے دستور سے رابطہ کرے۔
انہوں نے عثمان لاء ایسوسی ایٹس کا شکریہ ادا کیا۔عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اداروں کے بیشتر اداروں میں ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں یا اداروں میں مزدور قوانین یعنی لیبر لاز پر عمل نہیں ہوتا۔
ہم کے یو جے کے ساتھ ملکر صحافیوں کو قانونی مشورے فراہم کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے