تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکا پی ٹی آئی ریلی میں کوریج کرنےوالےصحافیوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، خلیل ناصر

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکا پی ٹی آئی ریلی میں کوریج کرنےوالےصحافیوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، خلیل ناصر

کراچی،(نوپ نیوز) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورنے تین تلوار پر کوریج پر معمور صحافیوں پر تشدد کرنےاور موبائل فونز اور کیمراچھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ ،گورنرسندھ اور آئی جی سندھ واقعے کا نوٹس لیکر صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے۔اپنے بیان میں صدرکےیوجےدستور خلیل ناصر اورجنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا ہے کہ کوریج پر معمور جیونیوزکےکیمرامین الطاف حسین،سنونیوز کے کیمرا مین احمر عباس،ایک نیوز کے سینئر رپورٹر محمد سلمان،اے آروائی کےرپورٹر افضل پرویز سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہےجبکہ سنونیوزکا کیمراچھین کر توڑدیاگیا کےیوجےدستورکےرہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے صحافی برادری میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے