کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسییشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے رمضان انٹر کلب ہاکی چیمپینز ٹرافی مورخہ 15 رمضان المبارک سے اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگی اس ٹورنامنٹ میں کراچی کے بہترین کلبس اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز شام ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک روزانہ ہوں گے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لیے تمام کلب کے لیے اوپن رجسٹریشن ہے۔ شرکت کے خواہش مند کلب 13 رمضان المبارک یعنی 14 مارچ تک اپنی رجسٹریشن بما اپنے کھلاڑیوں کی لسٹ کے ساتھ جس میں کوچ اور مینیجر کے نام بھی شامل ہوں گلفراز احمد خان چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسییشن اور ڈاکٹر ایس اے ماجد سینیئر نائب صدر کراچی ہاکی ایسوسییشن کو اسٹریٹ نمبر 17 بلاک پانچ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کراچی میں جمع کروا سکتے ہیں۔
Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسییشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے رمضان انٹر کلب ہاکی چیمپئنز ٹرافی 15 رمضان مبارک سے شروع ہوگی