کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی گرینڈ الائنس کے گرینڈ کنونشن کا شاندار انعقاد ہوا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ اہلیان کراچی کی اس قدر شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ کراچی کے دشمن یہ دیکھ لیں یہ ریفرنڈم ہے یہ الیکشن سے پہلے الیکشن ہے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے وہ کراچی کو ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں کراچی ایک حب ہے جنکشن ہے جس کا فنکشن معطل ہے کراچی کا نظام اور انتظام عملا تباہ و برباد ہے جس کیلئے ہم میدان میں آئے ہیں ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی دھرتی ماں ہے سب کو پال رہی ہے کراچی انجن ہے کراچی کو سیاسی پارٹیوں نے ظلم کیا اسی لئے آج ہم نے آزاد امیدوار وں کو بھی میدان میں لے آئے سردار بابر عباسی نے اس الائنس کی کراچی کو ہی نہیں پورے ملک کی ضرورت ہےڈاکٹر جنید نے خطاب کے دوران کیا کہ کراچی کو اسپیشل کیس کی طرح دیکھنا ہوگا یوسف شاہ امام نے پرچوش انداز میں زور دیا کہ کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنایا جائے اقلیتی امیدوار مکھی عالم چند نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ کراچی کے عوام کی عدالت میں پیش کیا ہے۔