کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے چیئرمین تحریک عوام پاکستان محمد زاہد اعوان سے ملاقات کی اور کراچی کے حالات کراچی کے ساتھ خاص کر نوکریوں میں ہونے والی ہونے والی زیادتیوں لوکل گورنمنٹ کو اختیارات نہ دینے اور ائندہ ہونے والے الیکشن کی صورتحال پر غور کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ ھم اس جدوجہد میں مل کر کام کریں گے اور کراچی کے حق کو دلا کر رہیں گے۔ زاہد اعوان صاحب نے کہا کہ کراچی میں رہنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ سندھ گورنمنٹ زیادتی کر رہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں ان کا حق کراچی پر ہے اور ان کا حق ملنا چاہئے ۔اسلم خان ملاقات میں دانش حسین، فاروق صدیقی، محمد لیئق خان بھی موجود تھے.
Home / اہم خبریں / کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان کی چیئرمین تحریک عوام پاکستان زاہد اعوان سے ملاقات کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان