تازہ ترین
Home / پاکستان / کراچی کے عوام پر اعتماداور بلاول بھٹو کا پی پی پی کراچی کے رہنماؤں جیالوں پر بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی،ہم کراچی سے سرپرائز رزلٹ دیں گے۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی کے عوام پر اعتماداور بلاول بھٹو کا پی پی پی کراچی کے رہنماؤں جیالوں پر بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی،ہم کراچی سے سرپرائز رزلٹ دیں گے۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی, (نوپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور انجمن اتحاد ملت کی سربراہ شہنیلہ خانزادہ، پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اولین سابق چیئرمین رہنما پی پی پی رضوان احمد فکری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی پر اعتماد اور سراہ کر ہماری کاوشوں کو سراہ کر دل جیت لئے ہیں۔ کراچی کے عوام پر اعتماداور بلاول بھٹو کا پی پی پی کراچی کے رہنماؤں جیالوں پر بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی،ہم کراچی سے سرپرائز رزلٹ دیں گے۔ شہنیلہ خانزادہ، رضوان فکری نے کہا کہ پی پی پی میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ہمارے ہیروز ہیں۔ ایس ایم نقی، خواجہ سہیل منصور، سمیتا افضل سید، ہیر سوہو، کو الیکشن لڑانے پر مشکور ہیں۔ کراچی کے عوام کی سوچ بدل چکی ہے۔ کراچی سے ہم سمیت ہزاروں افراد نے برسی میں شرکت کی جو پی پی پی کا چند سال قبل یا حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کو یقین دلاتے ہیں کہ کراچی اب سرپرائز رزلٹ دے گا اور پی پی پی کا قلعہ کراچی ہوگا۔ میئر کراچی کراچی کی قسمت بدل رہے ہیں۔ وزیر اعظم بن کر بلاول بھٹو اور چار چاند لگائیں گے۔ پی پی پی نے کام کیا ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے