کراچی,(رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے عنبرین جان کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ عنبرین جان کی بحیثیت وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تقرری خوش آئند ہے ۔ عنبرین جان کو ان کی محنت اور فرائض کی ادائیگی کے عزم کے لیے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عنبرین جان کی تقرری سے وزارت اطلاعات و نشریات میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی ۔سعید سربازی اور شعیب احمد نے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادری کے لیے انتہائی کڑا وقت ہے ۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،نوکریوں سے جبری برطرفی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جبکہ حقائق کو منظرعام پر لانے کی پاداش میں کئی صحافی اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ عنبرین جان آزادی اظہار رائے کا تحفظ کریں گی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی عنبرین جان کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد, عنبرین جان کی تقرری سے وزارت اطلاعات و نشریات میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی ،سعید سربازی/شعیب خان