کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں بہاری کمیونٹی پاکستان کے جانب سے شہدائے مشرقی پاکستان میں بہاری برادری کا کردار کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں شہدا، غازیوں اور عینی شاہدین کے علاوہ مختلف شعبوں سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی سابق چیف جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے مشرقی پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات پر روشنی ڈالی اس بات کا اعادہ کیا کہ جہاں بھی جس کسی سے غلطی کوتاہی ہوئی ہے اس کو دیکھا جائے بہاری کمیونٹی یکجہتی اور یکسانیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ بہاری کمیونٹی کی قربانیوں کو کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے محصورین پاکستان محب وطن پاکستانی ہیں بخاری گروپ آف کمپینز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام میں مہاجروں کا کردار ناقابل فراموش ہے بہاری کمیونٹی اردو زبان بولنے والے لوگ ہیں اور سچے محب وطن پاکستانی ہیں جو آج بھی لاکھوں کی تعداد میں بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پاکستانی جھنڈا لہراتے ہیں ہم بہاری برداری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں جب جہاں کہیں بھی ان کو ہماری ضرورت ہوگی ہم ان کی ساتھ ہونگے بہاری کمیونٹی پاکستان کے صدر اشرف اقبال خان نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں محب وطن بہاری پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے ملک دشمنوں سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کیے آج ہم سب ان شہدائے مشرقی پاکستان کی یاد میں جمع ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اس موقع پر میجر(ر)عامر رحمن سید، سابق اٹارنی جنرل رضوان احمد صدیقی، صدر روٹری کلب مسعود عالم، خواجہ سلمان، سینٹرل ممبر کمیٹی بہاری کمیونی سید مقبول احمد، سید آفتاب عظمت، حسنین ہاشمی، اسلم خان، مصنفہ شاعرہ محترمہ شاہین کمال، کراچی سٹیزن فاونڈشن کے چیرمین محفوظ النبی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر شہدائے مشرقی پاکستان کی فیملیز کی کثیر تعداد موجود تھی
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب میں بہاری کمیونٹی پاکستان کے جانب سے شہدائے مشرقی پاکستان میں بہاری برادری کا کردار کے حوالے سے تقریب کا اہتمام