تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی نے 4 سونے کے تمغوں کے ساتھ کک باکسنگ کا میدان مار لیا، سکھر دوسری, حیدرآباد/شہید بےنظیر آباد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کیں۔

کراچی نے 4 سونے کے تمغوں کے ساتھ کک باکسنگ کا میدان مار لیا، سکھر دوسری, حیدرآباد/شہید بےنظیر آباد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کیں۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) 18ویں سندھ گیمز 2024 کک باکسنگ کا ایونٹ سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کراچی میں منعقد کیا گیاشائقین کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر داد دی، شاندار مقابلے عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے،آرگنائزنگ سیکرٹری سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری وجاہت خان کے مطابق 4 گولڈ میڈلز لے کر 60 پوائنٹس کے ساتھ کراچی نے میدان مارلیا جبکہ 4 سلور میڈلز لے کر 40 پوائنٹس کے ساتھ سکھر نے دوسری پوزیشن اور حیدرآباد/شہید بےنظیر آباد نے مشترکہ طور پر 3 ٫ 3 برونز میڈلز لے 15/15 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اس چیمپئن شپ میں سندھ کے تمام ڈویژن جارحانہ کھیل پیش کیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن فرحان عالم اور دیگر مہمانان گرامی میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر محمد شاہد، محمد سکندر، ڈی ایس او سینٹرل مس حاجرہ شامل تھیں جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق منسٹر نیشنل اسمبلی ریحان ہاشمی تھے اس موقع پر موجود جنرل سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نواب شاہ عبد الرحیم ، ڈی ایس او سینٹرل حاجرہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی وائس پریزیڈنٹ ثناء علی، ماسٹر محمد صدیق، سینئر وائس پریزیڈنٹ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن علیم ستار، وقاص شیخ (سکھر)، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف فاروقی، محمد ناصر، ماسٹر محمد یوسف اور ریحان اکرم شامل تھے۔ اس ایونٹ کے چیف جیوری کے فرائض ٹیکنیکل ہیڈ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن رشید اقبال، فنانس سیکرٹری سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن عرفان احمد ، صدر حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن سید شمیم نقوی نے ادا کیے اور دیگر ٹیکنیکل آفیشلز میں امتیاز احمد، ریحان خان، شمس الحادی منہاج خان نے اپنے فرائض انجام دیئے اختتام پر وجاہت خان نے تمام شرکاء کا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں شکریہ اداکیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے