تازہ ترین
Home / پاکستان / کراچی میں مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے، چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس اسلم خان

کراچی میں مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے، چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس اسلم خان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین)چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس محمد اسلم خان نے گرینڈ الائنس کے آفس میں تحریک تحفظ پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ عبدالغفار نے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کراچی کے حقوق کے سلسلے میں ہم کراچی گرینڈ الائنس کے ساتھ ہیں، چیئرمین کے جی اے محمد اسلم خان،چیف آرگنائزر عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ، چوری ڈکیتی اور اغوا کے کیسز میں پولیس افسران اور اہلکار ملوث ہیں، کیونکہ مقامی پولیس نہیں ہے اس لیے کراچی سے باہر آئی ہوئی پولیس کو امن وامان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعظم ، صدر مملکت، چیف جسٹس، آرمی چیف، آئی جی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ کراچی کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، کراچی میں مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے، شہر میں امن قائم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، آج کئی دنوں سے ہم سن رہے ہیں کہ مختلف واقعات میں سندھ پولیس کے افسران اور اہلکار ملوث ہیں یہ تو وہ چیزیں ہیں فوری سامنے آ گئی اورجو آج کل سندھ پولیس کے مختلف تھانوں میں شارٹ کڈنیپنگ چل رہی ہے بچوں کو پکڑتے ہیں اور ان کے گھر والوں سے یا ان کے موبائل سے پیسے نکلوا لیتے ہیں اور ان کے خاندان کے لوگ ڈر کے مارے ایف آئی آر درج نہیں کراتے ،میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سندھ کے چیف منسٹر چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر کراچی میں مقامی پولیس کو لایا جائے اور ڈیپوٹیشن پہ آئی ہوئی ساری پولیس افسران کو اور اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے، ان کے ساتھ چیف آرگنائزر عمران خان، آصف قریشی، تحصیل کمال، دانش حسین ،سید اللہ حسین و دیگرموجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 17روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024ء“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد، آرٹس کونسل کراچی نے عوامی تھیٹر فیسٹیول کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 17روزہ ”عوامی تھیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے