تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا کا کامیاب انعقاد

کراچی میں سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا کا کامیاب انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی میں سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا کا کامیاب انعقاد کیا گیا کراچی بوٹ کلب میں ہونے والے اس ایونٹ میں ستائیس اسکول اور یونیورسٹی کے سیکڑوں ایتھلیٹس نے حصہ لیا پہلی بار بیس سے زائد نابینا کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا میں کھلاڑی چار مختلف کیٹیگریز میں ان ایکشن ہوئے جس میں انڈرففٹین، ایٹین، ٹوئنٹی ون اور ٹوئنٹی فائیو شامل ہیں ان مقابلوں کے دوران سات نئے ریکارڈز بھی بنے ریان ملک اور میرال ظفر نے دو دو ریکارڈز قائم کیے جبکہ دبئی سے مقابلوں میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے راید احمد بلوچ نے انڈر ٹوئنٹی ایونٹ میں دو برونز میڈل حاصل کیے
اس موقع پر چیئرمین ریگاٹا عارف اکرام کا کہنا ہے کہ ہمارا کلب ہر سال کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے اس بار بھی کئی ٹیلینٹڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں بہترین پرفارمرز کو رواں برس جرمنی، لتھوینیا اور ویانا میں ہونے والے ایونٹس میں بھیجا جائے گا جہاں یہ کھلاڑی نا صرف تجربہ حاصل کر سکیں گے ساتھ ہی پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے مہمان خصوصی روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے اپنے خطاب میں منتظمین کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی روسی قونصل جنرل کو سوینیئر بھی پیش کیا گیا آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے روئنگ کا آؤٹ ڈور ایونٹ یکم سے چار فروری تک کراچی بوٹ کلب میں ہو گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے