تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی مارشل آرٹ سینٹر میں جو جٹسو مارشل آرٹ دیموسٹریشن کا انعقاد اور کینگو ہوری ڈائرکٹر کلچرل جاپان کنسلیٹ کراچی کی خصوصی شرکت

کراچی مارشل آرٹ سینٹر میں جو جٹسو مارشل آرٹ دیموسٹریشن کا انعقاد اور کینگو ہوری ڈائرکٹر کلچرل جاپان کنسلیٹ کراچی کی خصوصی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جوجٹسو ایسوسیشن کے زیراہتمام کراچی مارشل آرٹ سینٹر میں جوجٹسو مارشل آرٹ ڈیموسٹریشن کا انعقاد ھوا جس میں جاپان کنسلیٹ کراچی کے ڈائرکٹر کلچرل کینگو ہوری نے خصوصی شرکت کی اور ان ے ساتھ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق علی، پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن صدر ذولفقار علی اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر محمد علی، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے شارق علی، ورلڈ گولڈمیڈلیسٹ دلاوار خان سنان، موجودہ ایشین چیمپینز مجمد یوسف علی اور عمر یاسین بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ سینٹرل فاروق نعمت اللہ خان تھے جو اپنی مصروفیات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے کینگو ہوری اور دیگر معززین نے اس ڈیموسٹریشن کی بہت تعریف کی اور اس کے معیار کو سراہا۔ یہ تقریب ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع کراچی مارشل آرٹس سینٹر جو کہ پاکستان بھرمیں اپنا الگ مقام رکتا ہے جس کے کئی کھلاڑی اس وقت پاکستان کی نیشل ٹیم موجود ھیں اور کئی سالوں سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں مسلسل روشن کر رہے ھیں۔ اس دیموسٹریشن کا مقصد مارشل آرٹ کے شائقین کو جدید تکنیکوں سے روشناس کرانا تھا، شائقین نے دیموسٹریشن کو بہت پسند کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے