تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا ضلع اپر کوہستان کا دورہ، دیامر باشا ڈیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سیکیورٹی افسران سے ملاقات

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا ضلع اپر کوہستان کا دورہ، دیامر باشا ڈیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سیکیورٹی افسران سے ملاقات

ایبٹ آباد، (رپورٹ، اصغر شاہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان نے اپر کوہستان کا دورہ کیا، دیامر باشا ہائیڈرو پاور پرجیکٹ کی سیکیورٹی صورتحال کو چیک کیا، اپرکوہستان کے مختلف تھانوں کی انسپکشن کی، شتیال میں فائرنگ رینج کا دورہ بھی کیا اور پولیس افسران کی فائرنگ کی مشقوں کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع اپر کوہستان کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بڑے بجلی منصوبے دیامر باشا ڈیم سائیٹ کا بھی دورہ کیا وہاں پر تعینات ملٹری افسران اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا مزید موثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپر کوہستان کے تھانہ ہربن اور تھانہ سازین کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کے ریکارڈکو چیک کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصلی جائزہ لیا گیا، تھانہ میں تعینات پولیس اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کی دادرسی کو یقینی بنائیں، عوام کے لئے سہولیات اور پولیس تک رسائی کو آسان بنائیں جتنا ہو سکے لوگوں کو فلاح کیلئے کام کریں۔انہوں نے فائرنگ رینج شتیال کا بھی دورہ کیا جہاں پر پولیس افسران و اہلکاران کی فائرنگ کی مشقوں کو جائزہ لیاگیاڈی پی او کو ہدایت دی کہ افسران و جوانوں کو معائنہ فائرنگ مشقیں کروائی جائے تاکہ اپر کوہستان پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اپر کوہستان بڑے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اس میں سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے تمام افسران ایک ٹیم کی طرح کام کریں، ترقیاتی منصوبوں اور وہاں پر کام کرنے والے فارنرز کا تحفظ بہت ضروری ہے تمام ادارے جو کہ سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یکجا ہو کر ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بھرپورانداز سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور ہرممکن امن و امان کی صوتحال کو کنڑول میں رکھیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے