Home / اہم خبریں / ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سندھ محمد سلیم خان کا محکمۂ اطلاعات کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ, سندھ حکومت کے تمام منصوبوں سے عوام کو میڈیا کے زریعے آگاہی فراہم کرنا محکمۂ اطلاعات کا اولین ٹاسک ہے۔ محمد سلیم خان

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سندھ محمد سلیم خان کا محکمۂ اطلاعات کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ, سندھ حکومت کے تمام منصوبوں سے عوام کو میڈیا کے زریعے آگاہی فراہم کرنا محکمۂ اطلاعات کا اولین ٹاسک ہے۔ محمد سلیم خان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر سندھ) محمد سلیم خان نے آج محکمۂ اطلاعات کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کیا ڈی جی پی آر سندھ نے اس موقع پر افسران و عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائضِ منصبی پابندئ وقت کے ساتھ اور زمہ داری سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام منصوبوں سے میڈیا کے زریعے عوام کو آگاھی فراہم کرنا محکمۂ اطلاعات کا اولین ٹاسک ہے اور اس مقصد کے لئے تمام شعبوں کے افسران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے عوامی آگاہی کے لئے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے زرائع کو پوری طرح استعمال میں لائیں اپنے دورے میں ڈی جی پی آر سندھ محمد سلیم خان ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمن اینڈ اکاونٹس ، ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن ، ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف فلمز، ڈائریکٹوریٹ آف آر اینڈ آر اور سیکشن افسران کے دفاتر میں بھی گئے،انہوں نے افسران و عملے سے دفتری امور کی بابت دریافت کیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے